اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اجلاس 26 اگست کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔
مزیدپڑھیں:قومی اسمبلی کی اقلیتی نشست پر ڈاکٹر موہن منجیانی کامیاب
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست اور سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب کیا ہے۔
آصف زرداری کی جانب سے طلب کیا جانے والا قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے ہو گا، جبکہ سینیٹ کا اجلاس27 اگست بروز منگل شام 5 بجے ہو گا۔
صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت طلب کیے ہیں۔