ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

مزیدپڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز کاچینی خریدنےکا ایک سالہ منصوبہ تیار

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.