ایف ائی اے نے سابق بیوروکریٹ اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) سائبرکرائم ونگ نے سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کرلیا۔

اوریا مقبول جان کی گرفتاری ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے فیز سکس سے کی گئی۔ ایف ائی اے نے اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔اوریا مقبول جان کے خلاف  سائبر ٹیررزم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:عدالت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریوں سے روک دیا

اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تاہم انہیں ایف آئی ار کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں۔ اس کیس میں ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے کیس کیخلاف بھرپور دلائل دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.