لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں کرنے سے روک دیا۔
حکم نامے میں عدالت نے جواب دہندگان کو 17 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔
مزیدپڑھیں:وزیر اعلٰی بلوچستان کی اہلیت سے متعلق محفوظ عدالتی فیصلہ سنا دیا گیا
عدالتی حکم نامے کے مطابق جواب دہندگان کیس کی اگلی سماعت تک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کوئی تقرری نہیں کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ درخواستگزار نکشب چودھری نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں کے ذریعے تقرریاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تقرریاں کالعدم قرار دے۔