ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کیلئے کمیٹی تشکیل

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

کمیٹی میں وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات، وزیر مملکت ریونیو و توانائی شامل ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی برطانوی اکانومسٹ اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی۔

برطانوی معیشت دان بھی رائے کیلئے دستیاب ہوں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی جبکہ خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹیریٹ کا کردار ادا کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.