پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،2 پولیس اہلکارسمیت 5 افراد زخمی

0

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے ورسک روڈ پیر بالا میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔

کیپٹیل پولیس افسر (سی سی پی) او قاسم علی خان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ 3راہگیر بھی زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزیدپڑھیں:پشاور: مون سون بارشوں کے سبب ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا

بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی یو) کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی ) ارشد خان نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، 6سے7مشتبہ افراد کوبھی تفتیش کےلیے حراست میں لےلیا گیا ۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ورسک روڈ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.