اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنّٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے معاملہ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ آصف مرچنّٹ کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آصف مرچنّٹ کے معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہا ایران کو اپنا دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے۔