باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، 5 افراد جاں بحق

0

سوات(نیوزڈیسک) سوات میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی حکام کے مطابق مٹہ چپریال میں باراتیوں کی پک اپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی افراد کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.