فوجی تحویل میں لئے گئے افسران کے نام سامنے آئے گئے

0

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ افسران کے نام بھی سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افسران میں دو ریٹائرڈ بریگیڈیئر ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہے۔تحویل میں لئے گئے افسران میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ غفار،بریگیڈیئر ریٹائرڈ نعیم اور کرنل ریٹائرڈ عاصم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:جنرل فیض کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی تحویل میں لے لیاگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرز کا تعلق چکوال سے ہے، دونوں افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں ملوث تھے، تینوں افسران سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.