سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون اور بچہ جاں بحق

0

استور(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع استور میں گزشتہ رات ہونے والی موسلاد ھار بارش کے باعث اس وقت سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

استور کے علاقہ کشمت میں سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق

سیلابی ریلے سے کئی مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے آج چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں متعدد مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.