اقلیتوں کے قومی دن پر بھارت میں بسی اقلیتوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ایازصادق

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے قومی دن پر بھارت میں بسی اقلیتوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، بھارت نے اقلیتوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔

اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں ایاز صادق نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقلیتی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، آئین پاکستان ملک کی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے اراکین پارلیمنٹ قانون سازی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، قائد اعظم نے 11 اگست1947ء کو ملک کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں اقلیتوں کے حقوق کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

مزید پڑھیں:اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں: آئی ایس پی آر

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو اپنی عبادات، رسومات اور تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے، پارلیمان میں اقلیتی برادری کو متناسب نمائندگی حاصل ہے، قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق اقلیتوں کا تحفظ اجتماعی ذمے داری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ ملک کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل نہیں ہیں، وہاں اقلیتوں کو مذہبی عبادات سمیت دیگر رسومات منانے کی آزادی حاصل نہیں، بھارت اقلیتوں سے ناروا سلوک اور ان کے حقوق پامال کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.