راولپنڈی: جماعتِ اسلامی کا دھرنا مؤخر، سامان ہٹانے کا عمل جاری

0

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی میں جماعتِ اسلامی کا دھرنا مؤخر ہونے کے بعد دھرنے کے مقام سے سامان ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

جماعتِ اسلامی کے دھرنے کے شرکاء کی بڑی تعداد گھروں کو روانہ ہو گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے، دھرنا مؤخر کر رہے ہیں، ختم نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ کل دھرنے کے مقام پر جلسہ کریں گے اور دھرنے کو مؤخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:امیر جماعت اسلامی نے جاگیرداروں کے خلاف گھیرا تنگ، لینڈ ریفارمز کا مطالبہ کردیا

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو دھرنا پھر شروع ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھرنا صرف مؤخر کیا ہے، معاہدے پر پہرہ دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعتِ اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 14 روز سے جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.