زیارت میں کلاؤڈ برسٹ، ڈیم ٹوٹنے سے کئی علاقوں میں پانی داخل
زیارات(نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع زیارت میں مڑہ ڈیلے ایکشن ڈیم ٹوٹنے سے زندرہ سمیت کئی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا۔
زیارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ زیارت میں کئی مقامات پر کلاوڈ برسٹ ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق
انہوں نے بتایا کہ لنک روڈ زندرہ بہہ جانے سے 10 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور لورالائی سڑک کھلنے کا امکان ہے۔

