پاکستانتازہ ترین

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی باقیات پاکستان پہنچ گئی ہیں

اسلام آباد۔ :ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئی ہیں

۔گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین، راولپنڈی، شیخوپورہ، وہاڑی اور میرپور (آزاد کشمیر) کے اضلاع میں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔

جمعرات کو وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ یونان میں پاکستان کے مشن نے میتوں کی تلاش اور انہیں پاکستان پہنچانے کے عمل میں سہولت فراہم کی۔ ترجمان نے کہا کہ یونانی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے برآمد شدہ لاشوں کے ڈی این اے میچنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں مرنے والوں میں کسی دیگر پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button