پاکستان

جی ڈی اے کے حمایتی شہریوں کی گرفتاری کی مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر جی ڈی اے کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین سے جی ڈی اے کے سرگرم کارکنوں اور حمایتی شہریوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار اور مذمت کرتے ہوئے گرفتاری کو بدترین سیاسی انتقام انسانی حقوق اور آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس بااثر اور اصل منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بے گناہ اور پرامن کارکنوں اور شہریوں کو جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات درج کر کے حراساں کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ حکومت مہنگائی ، بے روزگاری ، غريب ، منشيات فروشی ، بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہونے اور اپنی غلطی کوتاہی کرپشن اور عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دلبر خواجہ اور فیصل چیمہ کی گرفتاری اور قمر شہداد کورٹ میں منشیات کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی رہائی پر ان کے استقبال اور ملاقات کرنے کے لئے جانے والے رشتیداروں کو پہلے لاپتہ کرنا اور پھر منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے گرفتار کرنا سندھ حکومت کا ایک اچھوت ہتھکنڈا اور بدترین پولیس گردی ہے ۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا مذید کہنا تھا کہ دلبر خواجہ اور فیصل چیمہ اور اب کے رشتیداروں کو سندھ کے مختلف تھانوں جھوٹے مقدمات درج کر کے گرفتاری ظاہر کرنا قانون کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈے قابل مذمت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ بدین سمیت سندھ بھر کے عوام باخبر اور جانتے ہیں کہ منشیات فروشی اور کرائم میں پیپلزپارٹی کے رہنما ملوث ہیں جن کو پولیس کی سہولت کاری اور حکومتی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے ۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف سندھ سے جی ڈی اے ارکین کی گرفتاری پر نوٹس لیتے ہوئے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کی جانب سے بدین کے شہریوں کی گرفتاریوں پر مذمتی قرارداد میں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتار شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے .

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button