پاکستان
کےالیکٹرک نے بجلی بلوں کی تاریخ بڑھانے کا اعلان کردیا
جولائی کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10دن کی توسیع
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی کے تاجروں کی وزیر خزانہ اور نیپرا سے رابطہ کرنے کے بعد کے الیکٹرک نے بجلی بلوں کی تاریخ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جولائی اور اگست کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10دن کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کو آئندہ ماہ ایڈجسمنٹ مل جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بجلی بلوں میں ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز
خیال رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کی ڈسکوز نے بل کی آخری تاریخ دس دن بڑھادی تھی لیکن کے الیکٹرک نے ہدایات کے باوجود آخری تاریخ میں اضافہ نہیں کیا تھا۔