پاکستان

کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار

مظلوم کشمیریوں کی آواز کو آگے پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزدیسک)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدام کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی جو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری مل کر بھارت پر زور دے کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے باز رہے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔

 

مزید پڑھیں:5 اگست یوم استحصال کشمیر پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی پیغام

 

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایک بھی ایسا ملک نہیں جو بھارت کے ان اقدامات کو سپورٹ کرتا ہو۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ کشمیریوں کی آواز کو آگے پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا ۔ پاکستانی عوام اور حکومت  ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button