ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی درخواست پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ای ٹی او شریف گل نے ایف آئی اے کو چار قیمتی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بوگس دستاویزات کے استعمال سے متعلق شکایت درج کروائی تھی
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں اہم عہدے پر تعینات آفیسر نے چار دیگر ملزمان سے ملکر کسٹم نیلامی کے جعلی دستاویزات پر ان گاڑیوں کی پری رجسٹریشن کی میں کردار ادا کیا۔
ایف آئی آر میں کہاگیا کہ فائنل رجسٹریشن سے قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کسٹم سے مزکورہ دستاویزات کی تصدیق کروائی جو بوگس پائے گئے
ملزمان نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے جعلی امپورٹ سرٹیفیکیٹ اور دیگر دستاویزات تیار کرکہ جعل سازی کے زریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ایف آئی آرکے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں اہم عہدے پر تعینات اسٹنٹ ای ٹی او نے چار پرائیویٹ افراد سے ملکر تین لینڈ کروزر اور ایک ٹیوٹا کراون کی بوگس دستاویزات پر پری رجسٹریشن کی۔
ادراجاتی اصلاحات کے تحت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ہر نئی رجسٹریشن ہونے والی گاڑی کی دوبار اور ضرورت پیش آنے پر اس سے بھی زیادہ بار تصدیق کرتا ہے۔
مقامی تیار کی گئی گاڑیوں کی تصدیق کار مینوفیکچرنگ کمپنی، نیلامی کے دوران فروخت کی گئی گاڑیوں کی تصدیق متعلقہ ادارے اور امپورٹڈ گاڑیوں کی تصدیق کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے کروائی جاتی ہے۔
ای ٹی او نے بتایاکہ ابتدائی طور پر ہر گاڑی کی پری رجسٹریشن کی جاتی ہے جسے تصدیق کے بعد حتمی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیا جاتا ہے۔
شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ تمام سروسز آن لائن ہیں فیسیں سٹی ایپ اور ملک بھر کے نامزد بینکس میں جمع کروا سکتے ہیں
چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ویژن کے مطابق ادارے میں بدعنوانی پر قابو پانے اور اصلاحات کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں
ایف آئی اے نے ای ٹی او کی شکایت واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا ہے اور اج ملزم کی گرفتاری کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ریڈ بھی کیا ہے