پاکستان

کراچی کا ہر لڑکا ٹام کروز ہے: فاروق ستار

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ  کراچی کا ہر لڑکا ٹام کروز ہے اور نوجوان چائے خانوں پر وقت ضائع نہ کریں۔

کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کراچی کے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چائے خانوں پر بڑا رش ہوتا ہے ، چائے پئیں انرجی لائیں لیکن چائے خانوں پر وقت ضائع نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت شہباز شریف پیدا کرلیے،  آصف زرداری ، عمران خان، حافظ الرحمان، فضل الرحمان، خالد مقبول ، فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال بھی بہت  پیدا کرلیے، اب ہمیں بل گیٹس پیداکرنے ہیں، اب ہمیں، جیف بیزوز، ایلون مسک، اسٹیو جابز پیدا کرنے ہیں،  دنیا میں مقام بنایا، ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور  ہمیں اس چیلنج کو ممکن کرکے دکھانے ہوگا، اب ہمیں لفظ ناممکن کو ڈکشنری سے نکال کر دکھانا ہےکیوں کچھ بھی ناممکن بھی نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:فاروق ستار کو سنگین دھمکیاں موصول

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کا ہر لڑکا ٹام کروز ہے، لوگ کہتے ہیں یہ کراچی کے نوجوان ہیں، میں کہتا ہوں یہ پاکستان کا سرمایہ ہے، ہمارا جو ٹیلنٹ  پاکستان سے باہر جارہا ہے، ہمیں اس ٹیلنٹ  کو اس اثاثے کو پاکستان میں ہی مقیم رکھنا ہے، ہمیں اس ٹیلنٹ کو ان صلاحیتوں کو بڑھا کر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی سے محبت ہے ، ایم کیو ایم کو کراچی کے بیٹوں اور بیٹیوں سے محبت ہے انشااللہ ایک دن ایسا  بھی  آئے گا جب اسلام آباد بھی آپ سے محبت کرے گا، آپ کو گلے سے لگائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button