sui northern 1

اسکولز کے بعد کالجز کی تعطیلات بھی بڑھا دی گئیں

0
Social Wallet protection 2

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات کے بعد اب کالجز کی تعطیلات بھی بڑھا دی ہیں۔

sui northern 2

صوبائی ‏وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے 14 اگست تک تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل یکم اگست سے اسکولز اور کالجز کھولے جا رہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت اور شدید بارش کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

‏وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ ‏تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.