خلیل الرحمن قمر رات بارہ بجے اپنی فین کے گھر پہنچ گئے
لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے سندر میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا۔
خلیل الرحمان قمر کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے فون کر کے بتایا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہے اور ایک ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون کی جانب سے سینڈ کی گئی لوکیشن پر خلیل الرحمان قمر پہنچے تو انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا جہاں کچھ دیر بعد نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور زدوکوب کے بعد موبائل فون، نقدی، اے ٹی ایم اور دیگر چیزیں چھین لیں۔
پولیس کے مطابق خلیل الرحمان قمر کی مدعیت میں ڈکیتی اور اغوا کا مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔