وی پی این کے ذریعے بینک ایپ استعمال نہ کرنے کا انتباہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ وی پی این لگا کر انٹرنیٹ کااستعمال کر رہے ہیں،جب وی پی این کے ذریعے انٹرنیٹ چلارہے ہوں تو اپنی کوئی بھی بینک ایپلیکیشن لاگ ان مت کریں ورنہ آپ کا ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابقملک کے مختلف علاقوں میں فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے میں سوشل میڈیا کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ وی پی این لگا کر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔
ایسے صارفین کو انتباہ کیاجاتا ہے کہ جب وی پی این کے ذریعے انٹرنیٹ کنیکٹ ہو تو اپنی کوئی بھی بینک ایپلیکیشن لاگ ان مت کریں ورنہ آپ کا ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے۔