پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی کی بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے ملک کو بچایا ،سکیورٹی فورسز نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

مزیدپڑھیں:افغان گروپ کا بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشت گرد جہنم واصل

سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد جوانوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button