ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

افغان گروپ کا بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید ہو گئے جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تو سیکیورٹی فورسز نے ان کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی تھی جس کے باعث خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوئے۔

مزیدپڑھیں:ٹی ٹی پی پر اقوام متحدہ کی 15ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش

ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور ملحقہ انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور تمام 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی یہ گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو کہ افغانستان سے کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button