ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

ہر نوجوان کو ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے: مریم نواز

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔

مریم نواز نے ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان ہی ہماری سرمایہ کاری اور اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو دنیا میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں سے روشناس کرنا چاہیے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف منسٹر اسکلز ڈیولپمنٹ کے تحت ٹیوٹا کورسز کے لیے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button