sui northern 1

صنم جاوید کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

sui northern 2

میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ صنم جاوید کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، ہم نے بغیر مزاحمت اس کو پولیس کے حوالے کیا، یہی قانون کا احترام کرنیوالوں کا رویہ ہونا چاہئے اور یہی ہم نے کیا۔

خیال رہے کہ گرفتاری سے کچھ ہی لمحے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمہ سے بری کیا تھا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا اور صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا تھا، صنم جاوید رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ اور وکلا کے ساتھ گھر روانہ ہوئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.