sui northern 1

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا گجرات میں چڑیا گھر اور ڈنگہ میں عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

گجرات(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس گجرات میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.-

sui northern 2

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں 400ایکڑ رقبے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی،شہر میں عالمی معیار کا سیورج سسٹم لائیں گے اور عالمی بنک کے تعاون سے اس اہم منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا، گجرات میں سیف سٹی کے منصوبے پر کام شروع ہوچکا اس منصوبے کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے گا، صوبائی وزیر نے ڈنگہ میں عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گجرات شہر میں شجر کاری مہم کے دوران 10لاکھ پودے لگانے جائیں گے، صوبائی وزیر نے ہدایت کی ایسے پودے لگائے جائیں جو آکسیجن کی فراہمی کا ذریعہ بنیں، انہوں نے کہا کہ گجرات ڈویژن کی جلد بحالی کے لئے کوشاں ہیں، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سرامک کالج میں برتنوں کی ٹیسٹنگ کیلئے لیب بنائیں گے اور گجرات میں شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے شاندارچڑیا گھر بھی بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارکس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے سگنل سسٹم کو بحال کیا جائے گا اور شہر کے روڈ انفراسٹرکچر کو بھی بحال کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاحی سکیموں پر کسی صورت کام رکنا نہیں چاہیئے، فنڈز کی کمی کا مسئلہ آئے تو فوراً آگاہ کیا جائے۔

ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اس لئے اراکین اسمبلی ترقیاتی سکیموں کی خود مانیٹرنگ کریں، ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

ایم این اے نصیراحمد سدھ، اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز، خالد اصغر گورال، سیدمددعلی شاہ، راجہ محمد اسلم اور عبداللہ یوسف نے اجلاس میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک، ڈی پی او اور ترقیاتی اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.