فارم 47 کی حکومت حواس باختہ ہو چکی: بیرسٹر سیف

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 کی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے جعلی نمائندے عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے، یہ ٹولہ اقتدار بچانے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

مشیراطلاعات کے پی کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیراعلیٰ خیبر پختوا علیٰ امین گنڈاپور ٹھوکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.