وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرینی ہم منصب دیمترو کولیبا کی ملاقات

0

ڈیمٹری کولیبا کے دفترخارجہ پہنچے تو بلاول بھٹو نے اپنے یوکرینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہو گی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور یوکرین وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہو گی جب کہ دونوں رہنما وزارت خارجہ میں پودا بھی لگائیں گے۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ڈیمٹری کولیبا میں مذاکرات ہوں گے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت بھی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ ملاقات میں روس یوکرین جنگ سے غذائی بحران کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.