پاکستانتازہ ترین

ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی سے زیادتی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) مسلح افراد نے ملازمت کا جھانسا دے کر ہاسٹل میں رہنے والے لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مقدمے میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم افراز ستی نوکری کا جھانسا دے کر اپنی گاڑی میں غوری گارڈن میں گھر لے گیا۔ گاڑی میں 2 مسلح افراد موجود تھے، جنہوں نے شور کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ملزم گھر سے ٹھنڈا پانی کے علاقے میں خالی مکان میں لے گیا، جہاں ہاتھ باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کے بعد ملزم دوست سمیت گاڑی میں اپنے گھر چلا گیا جب کہ ڈرائیور رات ساڑھے 3 بجے مجھے ہاسٹل کے باہر ڈراپ کرگیا۔

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم افراز ستی،عمران سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button