ایڈیٹوریلپاکستان

یوم آزادی 2024 کو شہریوں کے لئے یادگار بنایا جائے گا،ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا اس سال یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا۔،14 اگست پر شہریوں کے لیے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے  شرکت کی۔

اجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں یوم آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

بریفنگ میں کہاگیاکہ 14 اگست کو شہر بھر کو بھرپور انداز میں سجایا جائے گا، شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔

بریفنگ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا،تعلیمی اداروں میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام اداروں کو تیاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ یوم آزادی 2024 کو اسلام آباد کے شہریوں کے لئے یادگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں چراغاں اور سجاوٹ بھی کی جائے گی،شہریوں کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن، 111 برگیڈ اور محکمہ صحت کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں اسلام آباد پولیس، سینٹیشن اور سی ڈی اے حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے  بھی شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button