سگی بیٹی سے زنا کے مرتکب باپ کو سزائے موت سنادی گئی
ساہیوال (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے سگی بیٹی سے زنا کے مرتکب شخص کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں کے 155 نو ایل کے رہائشی خوشی محمد نے اپنی کم سن بیٹی کو زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ کمیر پولیس نے ایف آئی آر نمبر 137/2021 دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا ۔
ایڈیشنل سیشن غزالہ یاسمین نے حکم دیا کہ موت واقع ہونے تک مجرم کو پھانسی کے رسہ سے لٹکایا جائے۔جبکہ متاثرہ بچی کو مجموعی طور تلافی کے طور پر پانچ لاکھ روپے دینے کے بھی سزا سنائی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ کی قید کاٹنا ہو گی۔مقدمہ کی اچھے طریقے سےپیروی ڈپٹی پراسیکیوٹر میڈم سلمی پروین نے کی اور ملزم کو سزا دلوانے میں کردار ادا کیا