اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ، کمپنیوں، قومی ایئر لائن اور نجکاری کمیشن کے درمیان اجلاس آج سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے اجلاس بھی آج سے شروع ہوں گے ، آج سےشروع ہونے والی پری بڈ میٹنگز کا سلسلہ اگلے چند روز تک جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ پری بڈ میٹنگز کے لیے الگ الگ وقت مقرر کیا گیا ہے ، گزشتہ ہفتے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو قومی ایئر لائن کے اہم شعبہ جات کے دورے بھی کرائے گئے تھے۔