اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہیں، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، میکرو اسٹیبلٹی اس وقت بڑا چیلنج ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ مائیکرو اسٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو بڑا نقصان ہوگا، ایف بی آر کا 9.3 ٹریلین کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا، ایف بی آر نے کر کے دکھایا کہ 30 فیصد کی نمو ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9 فیصد کے ساتھ نہیں چل سکتے، اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا پلان ہے۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں