ساہیوال،ٹرین کی زد می آکر ماں بیٹا جاں بحق

0

ساہیوال (نمائندہ خصوصی)گیمبر ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کی زد میں آ کر ماں بیٹا موقع پر ہلاک ہو گئے لاش کے ٹکڑے بکھر گئے۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو وارثوں کے حوالے کر دیا ہے بتایا گیا ہے ساہیوال سے لاہور جانے والی بزنس ایکسپریس ساہیوال سے روانہ ہونے کے 20 منٹ بعد گیمبر ریلوے اسٹیشن کے کے قریب پہنچتے ہی اس کی زد میں ا کر 30 سالہ عورت سیما بی بی اور اس کا پانچ سالہ لڑکا حیدر جہاں بحق ہو گئے۔

لڑکا ہے حیدر جو کہ ریلوے لائن کے قریب اپنے گھر سے کھیلتا ہوا ریلوے لائن پر اگیا ٹرین کو اتے دیکھ کر اس کی ماں نے دوڑ کر اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی اس دوران دونوں ٹرین کے نیچے اگئے حادثے کے بعد ٹرین وہاں رکی رہی اور خواتین مرد بچوں کی بڑی تعداد حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے اور اس المناک حادثے پر انسو بہاتے رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.