ایڈیٹوریلپاکستان

ماں بیٹی کو دیوار میں چُنوانے کے واقعے میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد(نمائندہ خصوصی)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ماں بیٹی کو کمرے میں بند کر کے دیوار کھڑی کرنے کے واقعے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں خاتون کا دیور، اس کی بیوی اور برادر نسبتی کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گھر پر قبضہ، حبس بیجا میں رکھنے اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ دیور نے ہم ماں بیٹی کو پانی، بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم رکھا، ملزمان نے کمرے میں بند کر کے دیوار اٹھوا کر پلاستر بھی کرا دیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے مکان پر قبضے کی کوشش کی، جان کو خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button