گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،53کنکشن منقطع،34لاکھ کے جرمانے

0

لاہور(نمائندہ خصوصی) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 53 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 34 لاکھ سے زائد کے جرمانےعائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 گیس کنکشن منقطع کیے. ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن منقطع کیے۔

شیخوپورہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ گیس چوروں کے خلاف 9 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ٹیم نے بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 08 گیس کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نےگیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا اور چوری کے خلاف 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیا۔

مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 20 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور گیس چوری کے خلاف 24 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.