ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

معیشت بہتر ہورہی ہے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،وزیرخزانہ

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ بھی نیچے آ چکا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے  9فیصد پر نہیں رہ سکتی اسے 13 فیصد تک لے کرجائیں گے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات ،ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ۔کیا جائیگا۔ نجکاری پلان 2 سے 3 سال کا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button