ایڈیٹوریلپاکستان

رضوان سعید کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے سینئر سفارتکار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رضوان سعید کی امریکا میں تعیناتی کی تصدیق کی۔

ترجمان نے بتایا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، وہ مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، یہ تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں۔

واضح رہے کہ اس وقت مسعود خان امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button