اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کر دیا گیاہے۔
اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بین کر دیا گیا تھا۔جس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے
معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں کی مشترکہ کوششوں سے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔
رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الاصوبائی تعاون ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔
ان کے مطابق کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی انکی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے۔