عزم استحکام انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا،خواجہ آصف

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن ’عزم استحکام‘ کے پیچھے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں، دہشت گردی کی لہر ختم کرنا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی تشویش کو ضرور دور کریں گے جبکہ یہ آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ہوں گے جس کے خدو خال پر آئندہ چند روز اتفاق ہوجائے گا جبکہ آپریشن کے مالی مدد میں صوبوں کو حصہ ڈالنا ہوگا۔

ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کی کہیں رٹ قائم نہیں ہوئی، آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ درست نہیں ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے پاس زیادہ فنڈ موجود ہیں، اگر رینجرز بلائے جاتے ہیں تو اس کا خرچہ بھی فیڈریشن اٹھاتی ہے، صوبوں کو فنانشل سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے آپریشن میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی تھی جبکہ آپریشن ’عزم استحکام‘ انٹیلی جنس بیسڈ ہوں گے، ردالفساد اور ضرب عضب کے بعد امن قائم ہوا تھا، طالبان کو دوبارہ لانے اور بسانے کے بعد یہ لہر آئی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن پر ایوان میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا جبکہ اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں کو بحث کا وقت دیا جائے گا، آپریشن سے متعلق تشویش اور سوالات کا جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپیکس کمیٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں کیا، دہشت گردی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو دوسرے صوبوں تک پھیل جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 6 ہزار دہشت گردوں کو یہاں بسایا گیا تھا، انہی دہشت گردوں کے گھر رپناہ گاہیں ہیں، دہشت گردوں کی واپسی تباہی لے کر آئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے بریفنگ دی تو اس وقت بھی احتجاج کیا گیا، اس وقت کہا گیا پی ٹی آئی حکومت کے کہنے پر قدم اٹھایا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.