ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات پر سماعت کی، مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button