پاکستان

کرایوں میں کمی نہ ہونے پر مریم نواز کا برہمی کا اظہار

لاہور(نمائندہ خصوصی)چھٹی کےدِن اجلاس کے دوران وزیراعلی مریم نوازشریف نےکرایوں میں کمی نہ ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت عوام تک پہنچایاجائے، ۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت اور شکایات سیل اورمعائنہ کمیشن کوبھی فوری اقدامات کی ہدایات کردی

*انہوں نے روٹی  سمیت دیگر اشیاء کو سرکاری نرخ پرفروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوتاہی برداشت نہیں ہوگی

وزیراعلی کی عید الاضحی پر آلائشوں کی بروقت صفائی، مویشی منڈیوں میں دھوپ سے بچاؤکے لئے مویشی منڈیوں میں شیڈز کی فراہمی کی فوری ہدایت

 

پہلی بار32 لاکھ خصوصی تھیلے بھی عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز،مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کی بھی ہدایت

 

انہوں نے ہدایت کی کہ عید پر صفائی کا معیار وہی ہوناچاہیے جو شہبازشریف کے دور میں تھا،

 

*وزیراعلی نے حکام کو خبردار کردیا کہ روٹی، کرائے سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی*

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button