ہم پرچوں سے گھبرانے والےنہیں،پی ٹی آئی رہنمامیاں عمیر
ساہیوال(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہم پر چوں سے گھبرانے والے نہیں انشاء اللہ موجودہ حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے حکمران جماعت شہباز شریف کے دورہ چین پر شیخیاں مارنے کی بجائے قوم کو اس دورہ کے حقیقی مقاصد اور اس سے حاصل ہونیوالے قومی مفادات کے حوالے سے آگاہ کرے چین کسی ایک پارٹی یا حکومت کا نہیں بلکہ پاکستانی ملت کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر دور میں پاکستان سے اپنی سچی دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما میاں عمیر نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے مخلص دوست کو حکومتی جماعت کی طرف سے اپنی قیادت کا بااعتماد قرار دینا غیر ذاری کی انتہا ہے خارجہ تعلقات میں سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے چین پرپوری پاکستانی قوم کو اعتماد ہے اورمستقبل میں بھی ہم دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،(ن) لیگ نے ہمیشہ ریاستی امور کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ بنایا۔
ایٹمی تجربات سے لیکر سی پیک تک سبھی مواقعوں پر (ن) لیگی قیادت نے ذاتی کریڈٹ لینے کی کوشش کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے پانچ دھائیوں کی جدوجہد کا ثمر ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی حکومتوں کا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس پر خاموش نہیں رہے گی اور حکمرانوں کے اس اقدام کو ہر سطح پر چیلنج کرے گی، وفاقی بجٹ ابھی آیا نہیں مگر قیمتوں اور مہنگائی کو پر لگ چکے ہیں۔
شہباز شریف حکومت غریب اور تنخواہ دار و دیہاڑی دار طبقے کیلئے عذاب بن گئی ہے ملک کے ایک بڑے حصے میں ٹیکس کی ادائیگی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جارہا ہے۔ تو دوسری طرف عوام پر ٹیکسوں کے نئے بوجھ کی تیاری کی جارہی ہے جو حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، بے جا ء ٹیکسوں کا نفاذ نہ صرف عام آدمی کیلئے وبال جان ہے۔