لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے عید قربان پر سرکاری ملازمین کو جون کی تنخوا ہ پیشگی دینے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا ،وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔