پاکستان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،خاتون کے ساتھ ہتک آمیز روئیے کی ویڈیو وائر ل

ساہیوال(نمائندہ خصوصی)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر عوام کی تذلیل شروع،ظلم وزیادتی کی ویڈیوبنانے والی خاتون کو انتظامیہ نے دھکے دیکر گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال سے باہرنکال دیا۔گزشتہ روزگورنمنٹ ہائی سکول میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم لینے کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ ہتک آمیزرویہ اختیارکیاگیا۔

حال میں موجودایک خاتون نے انتظامیہ اہلکاروں کی بدتمیزی کی ویڈیوبناناکراعلیٰ افسران کو بھیجناچاہی تواہلکاروں نے خاتون کے ساتھ ہتک آمیزسلوک کیااورموبائل فون چھین کر اپنے کارناموں کی ویڈیوڈیلیٹ کردی۔

اس بابت میڈیاٹیم کوریج کیلئے پہنچی تواس کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام گورنمنٹ ہائی سکول سنٹر پر موجودعملہ نے خواتین کو پریشان کرنے کی تمام حدیں عبورکرلی ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے کمشنرساہیوال اورڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button