اسلام آباد،مارگلہ ہلز اور نیشنل پارک میں آگ لگنے کے 13واقعات،77.58ہیکڑ رقبہ متاثر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ملک میں گلوبل وارمنگ اور گرمی کی لہر کے اثرات سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت اور تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور اجتماعی نقطہ کی ضرورت ہے۔ وہ گلوبل وارمنگ اور گرمی کی لہر کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات تجویز کرنے کے لیے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ انہوں نے اس معاملے کی حساسیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ جنگی بنیادوں پر اقدامات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔