پاکستان کے کھیلوں کے شعبے میںسرمایہ کاری خوش آئند ہے،رانا ثنا اللہ

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لیے پاکستان فٹبال لیگ یوکے ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفدنےوزیراعظم کے مشیر/وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی ہے ۔

وفد کی قیادت مائیکل اوون اور فرحان احمد جونیجو نے کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن برائے سپورٹس کے تحت پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لئے اھم اقدامات کر رہے ہیں۔پی ایف ایل کا دورہ، پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہو گا۔

انہوں  نے کہاکہ پاکستان فٹبال لیگ( پی ایف ایل) نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔ منصوبے کا مقصد پاکستان میں فٹبال کے بنیادی انفراسٹرکچر کو ڈویلپ کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پی ایف ایل کراچی میں فیفا سے منظور شدہ معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ سوکر سٹی سٹیڈیم تعمیر کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سپورٹس سیکٹر میں انویسٹمینٹ خوش آئند ہے۔ کھلاڑیوں کے لئے انٹرنیشنل لیول پر ٹریننگ پروگرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیفا کے معیار پر پورا اترنے والے پی ایف ایل کے منصوبوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ حکومت پی ایف ایل کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے ضروری سہولت کاری کرے گی ۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایف ایل نے کہاکہ پی ایف ایل اپنی قائم شدہ اکیڈمیز میں ابتدائی طور پر دو ہزار بچوں کو ٹریننگ دے گی۔ پرتگالی مشہور پروفیشنل فٹبال کلب، بینفقا ہر سال سو پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.