اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون اسکیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے پرنیب نے میرے خلاف کیسز بنائے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیامیں پاکستان کاسب سے بڑا پرچم بنانا اور قومی ترانے میں ریکارڈ بچوں کی شرکت میرا جرم تھا۔
انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہےمیرا دامن صاف تھا
ان کا کہنا تھا کہ ضمیر اور نیت صاف ہوتو نیک نیتی سے ملک کیلئے کام کرنے والوں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ملک میں کرپشن کرنے والوں کو پکڑنا چاہیے
رانا مشہود نے کہاکہ جلد پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو گااور آئی ایم ایف کو خیر باد کہیں گے -پاکستان خوشحالی کے سفر کا آغاز کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ نیب کو ایک پیغام ہے۔نیب کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالے لیکن نیب ماضی کی طرح کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی سے گریز کرے۔