پاکستان

سیکٹر سی سولہ کے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سیکٹر سی سولہ کے متاثرین انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے سی ڈی اے نے سیکٹر میں ہی ون ونڈو قائم کردی ہے۔ قائم کی گئ ون ونڈو کے ذریعے سیکٹر۔سی سولہ کے مقامی لوگوں کی اراضی سمیت بی یو پی کے مسائل کو حل کیا جائے گا

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ریونیو عملہ ون ونڈو میں تعینات کیا گیا ہے.
سیکٹر۔سی سولہ  میں ون ونڈو قائم کرنے کا مقصد وہاں کے متا ثرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ متاثرین اپنے کلیمز کے لئے سی ڈے اے کے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے سیکٹر سی سولہ  میں ہی ان کو یہ سہولت فراہم ک جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کے مسائل حل کرکے سیکٹر ڈویلپمنٹ میں تیزی لائی جائے.

واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کے دورے بعد سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے. چئیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اتوار کے روز بھی ڈی جی ورکس سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے سائٹس پر موجود رہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کو  دن رات  جاری رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button